ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / چکمگلورو: ڈی وائی ایس پی کلپا ہنڈی باگ معاملے کے کلیدی ملزم پروین کھانڈیا غنڈہ ایکٹ کے تحت گرفتاری :گلبرگہ جیل روانہ

چکمگلورو: ڈی وائی ایس پی کلپا ہنڈی باگ معاملے کے کلیدی ملزم پروین کھانڈیا غنڈہ ایکٹ کے تحت گرفتاری :گلبرگہ جیل روانہ

Mon, 30 Jan 2017 14:02:29    S.O. News Service

چکمگلور:30/جنوری  (ایس او نیوز)اُڈپی سے تبادلہ ہوکر چکمگلورو ایس پی کا عہدہ سنبھالنے والے ایماندار پولس آفیسر اناملئی قانونی نظام کو برقرار رکھنے میں کتنے سخت اور چاک وچوبند ہیں اس کا اثر ظاہر ہونے لگاہے۔ گذشتہ سال چکمگلورو کے تیجس نامی طالب علم کا اغواء اور ڈی وائی ایس پی کلپا ہنڈی باگ خود کشی معاملے کے  کلیدی ملزم سمیت ضلع میں کل 33کریمنل مقدمات میں ملوث پروین کھانڈیا کو چک مگلورو ڈی سی کی حکم آوری کے مطابق پولس نے غنڈہ ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے گلبرگہ جیل لے گئے ہیں۔

چک مگلورو تعلقہ کے دیودان گرام پنچایت حدود کے کھانڈیا نامی مضاف کا بدنام زمانہ  ایچ کے پروین عرف پروین کھانڈیا کو ضلع میں امن وشانتی اور قانونی نظام میں خلل نہ ڈالنے کی پولس افسران نے کئی مرتبہ تاکید کی تھی۔ لیکن اپنی کارستانیوں سے وہ باز نہیں آرہاتھا۔ انتباہ دینے کے باوجود وہ اپنی کریمنل کارستانیوں کو جاری رکھنے اور نہیں بدلنے کی صورت میں پولس نے پروین کھانڈیا کے خلاف تفصیلی رپورٹ تیار کرکے ضلع ڈی سی کو سونپنے کی جانکاری ضلع ایس پی کے ، اناملئی نے دی ہے۔

تیجس اغواء اور ڈی وائی ایس پی کلپا ہنڈی باگ خودکشی معاملے کا پروین کھانڈیا  کلیدی ملزم ہے، ڈی وائی ایس پی کلپا ہنڈی باگ کی خود کشی کے بعد پروین فرار ہوکر ہائی کورٹ سے ضمانت لے کر چکمگلورو پہنچا تھا۔ 2011میں دتا جینتی کےدوران پولس فرائض میں دخل اندازی اور کاوٹ پیدا کرنے کی وجہ سے اس کے خلاف دیہی پولس تھانے میں کریمنل کیس درج ہواتھا۔ کئی معاملات کو لے کر عدا لت نے اس کو  سنوائی میں حاضر رہنے کے سلسلے میں  کئی نوٹس بھی جاری کی تھیں، لیکن سنوائی کے لئے عدالت میں حاضر نہیں ہونے کی وجہ سے کچھ دن پہلے اس کی گرفتار ی عمل میں آئی تھی۔ گرفتار کے بعد سی آئی ڈی نے 6جنوری سے 16جنوری تک پوچھ تاچھ کے لئے سی آئی ڈی نے اپنی تحویل میں لے رکھا تھا۔ چک مگلورو جیل میں قید پروین کھانڈیا پر غنڈہ ایکٹ جاری کرتے ہوئے اتوار کی صبح پولس سکیورٹی میں پروین کھانڈیا کو گلبرگہ جیل لے گئے۔ ایس پی  ، کے اناملئی نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ سماجی امن میں خلل ڈالنےوالوں اور قانونی نظام میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے لئے یہ واقعہ ایک انتباہ ہونے کی بات کہی۔

پروین کھانڈیا کے خلاف کرناٹکا پروینشن آف ڈینجرس ایکٹی ویٹیس آف بروٹ لیگرس ، ڈرگ افنڈرس، گامبلرس ، غنڈاس، امیارل ٹرافک افنڈرس سلم گرابرس قانون 1985کی دفعہ 3(2)کے تحت ضلع ڈی سی نے اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔ جس کے تحت ایچ کے پروین کو پولس نے گرفتار کرکے گلبرگہ جیل لے گئے ہیں۔


Share: